آزادجموں وکشمیرکی 45نشستوں کیلئے اب تک مجموعی طورپر 755 امیدوار نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔
مظفرآباد(الفجرآن لائن)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کابیانیہ مسترد،آزاد جموں وکشمیر میں انتخابی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں اورآزادجموں وکشمیرکی 45نشستوں کیلئے اب تک مجموعی طورپر 755امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آزاد جموں وکشمیرکے باشعورشہری غیرجمہوری اورشرپسند عناصرکے ایجنڈے کو مسترد کرکے سیاسی عمل میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔آزادجموں وکشمیرکی 45نشستوں کیلئے اب تک مجموعی طورپر 755امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔آزاد جموں وکشمیرکی عام 33 نشستوں پر609 اورمہاجرین کی 12 نشستوں پر 146 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔میرپورڈویژن کی 13 نشستوں کے لییاب تک 264 امیدوارکاغذات جمع کراچکے ہیں۔مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر193اورپونچھ ڈویژن کی11 نشستوں پر152 امیدواروں کی نامزدگیاں جمع ہوگئیں۔ آزادکشمیرکے عوام کی انتخابی عمل میں فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی ریاست اورمنتخب نمائندوں پرمکمل اعتماد کرتے ہیں۔
