واقعہ 35روز قبل ہوا تھا، مقدمے میں تاخیر مقامی جرگے کے باعث تاخیر سے درج ہوئی،پولیس
ُپشاور(الفجرآن لائن)پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 35 روز قبل ہوا تھا، مقدمے میں تاخیر مقامی جرگے کے باعث ہوئی۔پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔
