8 موٹر سائیکل، 6 موبائل فون، 97 ہزار روپے نقدی، دیگر قیمتی سامان اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی(الفجرآن لائن)راولپنڈی پولیس نے 5 مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 8 ملزمان گرفتار کرکے 8 موٹر سائیکل، 6 موبائل فون، 97 ہزار روپے نقدی، دیگر قیمتی سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرکے 5 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 19 ہزار روپے، موبائل فون اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا
پولیس کے مطابق گینگ کا ایک رکن قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا ادھر تھانہ نصیرآباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، تھانہ پیرودہائی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے لیپ ٹاپ، موبائل فون، چھینی گئی رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ، تھانہ مندرہ پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے چھینے گئے 4 موبائل فون، مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور دیگر سامان جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی رقم 13ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
