کوئٹہ (الفجرآن لائن) کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس میگانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہواجس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین کررہے تھے جلوس اپنے مقررہ راستوں میکانگی روڈ عثمان روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر پہنچ کر اختتام پذیرہو گیاجلوس کے راستوں میں آنے والی تمام دوکانوں، مارکیٹوں، پلازوں اور کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا تھا۔
جلوس کی سیکورٹی کیلئے پولیس،ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکارتعینات تھے۔ اور کوئٹہ سمیت صوبے کے سات اضلاع میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس صبح چھ سے رات آٹھ بجے تک معطل رہے گی
عاشورہ کے جلوس کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے جلوس کی سیکورٹی پر 32 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جلوس کی فضائی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام دکانوں، مارکیٹوں، پلازوں، کاروباری مراکز کو تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور دکانداروں کی موجودگی میں سیل کیا گیا جلوس کے روٹ کی سنیپ چیکنگ کرنے کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سوئپنگ کرے گا
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں عاشورہ کے جلوس کے موقع پر جلوس کے روٹ اور دیگر مقامات کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 17 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، رسپانڈ فورس، اے ٹی ایف، فرنٹیئر کور، اینٹی رائٹس فورس کے اہلکار شامل ہیں
