کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بیرسٹر گوہر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں وہ بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے تمام سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


