کوئٹہ ( الفجر آن لائن) اسپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ مواد سے اڑا دیا گیا ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت مکمل کردی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے اسپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکورٹی فورسز، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت مکمل کردی اور اتوار کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے ایک گھنٹہ 5 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی یاد رہے کہ کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بھی اپنے اوقات کار کے مطابق آرہی ہے۔

