منگچر(الفجرآن لائن) گاڑی سمیت اغوا ہونے والے کوریئر کمپنی کے دو ہزارہ ڈرائیور، جان محمد اور سجاد علی، بحفاظت بازیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ڈرائیوروں کو 24 جولائی کو منگچر کے علاقے سے ناکہ لگا کر گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔ مغویان کے بیان کے مطابق انہیں تقریباً تین گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد ایک نامعلوم مقام پر منتقل کرکے رکھا گیا۔مغوی ڈرائیوروں کے مطابق بعد ازاں اغوا کاروں نے گاڑی کے مالک سے رابطہ کیا، جس کے بعد آج دونوں ڈرائیوروں کو مستونگ کے علاقے میں بحفاظت رہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد دونوں ڈرائیور مستونگ پہنچ گئے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور اغوا کاروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

