قلعہ عبداللہ(الفجرآن لائن) آزادی پاکستان اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس قلعہ عبداللہ کو برقی قمقموں سے سجا کر شاندار چراغاں کیا گیا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہاؤس کو قومی جوش و جذبے کے عکاس خوبصورت برقی قمقموں اور تزئین و آرائش سے سجایا گیا، جس سے جشن آزادی کی خوشیوں اور تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے خوشی و یکجہتی کا اظہار نمایاں ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والا تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر چراغاں کے ذریعے پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے منور حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام مذہب، اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جبکہ تاریخی دفاعی معاہدہ ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دے۔

