![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/B4283FF5-8049-488D-9ED0-00C6A24862D5.jpeg)
مرد ووٹرز 7کروڑ 1 لاکھ 87ہزار 683 ،خواتین ووٹرز 6کروڑ 2لاکھ 57ہزار سے زائد ہیں، اعدادوشمار جاری
اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ملک میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 4لاکھ، 44ہزار 891ہو گئی ہے جن میں مرد ووٹرز 7کروڑ 1 لاکھ 87ہزار سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز 6کروڑ 2لاکھ 57ہزار سے زائد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 4لاکھ، 44ہزار 891ہوگئی ہے ، ان میں 7کروڑ 1 لاکھ 87ہزار 683 مرد جبکہ 6کروڑ 2لاکھ 57ہزار 208 خواتین ووٹرز شامل ہیںہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11لاکھ 12ہزار 744ہو گئی ہے، اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ83ہزار 963ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 28ہزار 781ہے۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 42لاکھ 55ہزار 74ہے، جن میں مرد ووٹرز 3کروڑ 96لاکھ29ہزار 841ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3کروڑ 46لاکھ 25 ہزار 233ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 73لاکھ 81ہزار 237ہے، ان میں مرد ووٹرز کی تعداد1کروڑ 48لاکھ 8ہزار 772اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 25لاکھ 72ہزار 465ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2کروڑ 22لاکھ 45 ہزار 264ہے، جن میں 1کروڑ 21لاکھ 8ہزار 332 مرد جبکہ 1کروڑ 1لاکھ 36ہزار 932 خواتین شامل ہیں ۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54لاکھ 50ہزار 572ہو گئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 30لاکھ 56ہزار 775ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 93 ہزار 797ہے۔