![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/347A22AD-93E2-4DD3-9457-8E27DF29A984.png)
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت عد الت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانوں کے ساتھ بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو آگاہ کیا جائے اور اس کیلئے سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے۔عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگر جانوروں سے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3ماہ کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔