مئی میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے
کراچی : ملک بھر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7لاکھ 2ہزار سے610 ہوگئی ہے ۔
جاری اعلامئے کے مطابق مئی 2024ء میں 12960ء روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے اور آر ڈی اے میں 22کروڑ 40لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں ۔اعلامئے کے مطابق ستمبر 2020ء سے جاری سہولت میں مئی 2024تک 8ارب 5کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔