کوئٹہ (الفجرآن لائن) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر ایک بار پھر اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ یہ آپریشن امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔بابر یوسفزئی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عنصر کو بلوچستان کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
جو طاقتیں صوبے میں بدامنی پھیلانے کے خواب دیکھ رہی ہیں، انہیں ہر محاذ پر عبرتناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاست دشمن عناصر کے لیے اب بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں ہے اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سمیت ان کے تمام سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔معاون داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پورا ملک ان کی قربانیوں پر فخر کرتا ہے۔ بلوچستان کی غیور عوام اپنی بہادر افواج اور ریاستی اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ امن دشمن قوتیں جتنی بھی سازشیں کرلیں، عوام اور ریاست مل کر انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔کیا آپ اس خبر میں کسی مخصوص تصویر کا

