سیکیورٹی اور عملے کی بروقت کارروائی، نرسری سے بچہ باہر لے جانے والی تینوں ملزمان پولیس کے حوالے
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی دارالحکومت کے معروف پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ چوری کرنے کی کوشش ہسپتال کے عملے اور سیکیورٹی کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تین خواتین کو مبینہ طور پر نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
ہسپتال کی سیکیورٹی ٹیم نے فوری اقدام کرتے ہوئے تینوں خواتین کو حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔گرفتار خواتین ملزمان میں عائشہ (زوجہ علی)،علیشاہ (دختر علی) اور ہیرا پرویز (دختر پرویز) شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

