اسلام آباد(الفجرآن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ نے 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیاہے اور ہدایت کی ہے کہ ملک عامر علی، شعیب شاہین و دیگرکو ہراساں اور گرفتار نہ کیاجائے۔عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا ہے۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما ملک عامر علی، شعیب شاہین و دیگر نے ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں اور آرڈر بھی کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی

