کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے عملے نے ایک ماہ قبل کمسن بچے کی بوری بند نعش ملنے کے اندھے کیس کا معمہ حل کرکے قاتلہ سگی چچی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل 22 اگست کو کمسن علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اس کی نعش گھر کے قریب سے ایک بوری میں بند حالت میں ملی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف غیر مصدقہ افواہیں گردش کرتی رہی جس میں بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے پھینکے
اور تاوان کی غرض سے اغواء کئے جانے سمیت دیگر قیاس آرائیاں کی جارہی تھی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے کیس کی تکنیکی معلومات کی بنیاد پر ملنے والے شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے باریک بینی
میں آپس میں جوڑ کر ملزمہ مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچے اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لیکر تفتیش کی
تو ملزمہ نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تفتیش کے مطابق کمسن علی شاہ کی نعش مبینہ طور پر چند روز گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں چھپائی گئی
بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کرکے گھر کے قریب پھینک دیا گیا۔پولیس نے قتل کے بعد بوری بند نعش کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

