کوئٹہ (الفجرآن لائن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی جانب سے دیگر عملے کے ہمراہ سریاب اور ملحقہ علاقوں میں پیشہ ور گدا گروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 خواتین سمیت 10 گدا گروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پیشہ ور گدا گروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں انتظامیہ کی جانب سے گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئیں
گزشتہ دنوں سریاب اور دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارراوئی کرتے ہوئے 9 خواتین سمیت 10 بھکاریوں کو حراست میں لے لیں ضلع انتظامیہ مغرب (west) کا گداگری کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

