پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا
لاہور(الفجرآن لائن)پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیاپنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگ لی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی۔پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک کرنے کی درخواست کردی۔تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

