تہران(الفجر آن لائن)قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت،ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا نیا منصوبہ پیش کردیا جبکہ ایران نے منصوبے کو امریکا کی جانب سے کچھ پہلے مطلوبہ اقدامات سے مشروط بھی کر دیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے تجویز کے تحت امریکا پہلے روز کچھ مطلوبہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
پیشگی امریکی اقدامات کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر بحری آمدورفت معمول پر لائی جاسکے گی۔
عباس عراقچی نے واضح کیا ان کا دور دوحہ امریکی حکام کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق دو روزہ منصوبہ ابھی صرف تجویز ہے، امریکا نے اسے باضابطہ قبول نہیں کیا۔

