![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/image_editor_output_image1599567567-1720030633524.webp)
شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی واپڈا حکام کو ہدایت
پشاور ( الفجرآن لائن) وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے 7 فیڈرز پر بجلی بحال کروا تے ہوئے واپڈا حکام کو شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے پشاور گرڈ سٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو حکام سے ملاقات کی اور مردان کے علاقے رورل1، باغ ارم، عیدگاہ، مستری آباد، شیخ ملتون ٹاﺅن، نوے کلے اور احمد آباد کی بجلی بحال کروادی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔