![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/07/image_editor_output_image1001591548-1720148516830.jpg)
راولاکوٹ (آصف اشرف )3فرار قیدی دوبارہ پابند سلاسل عثمان افراز فیضان عزیز کے بعد نعمان آصف بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار 18قیدیوں میں سے ایک خطرناک قیدی پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار ملزم نے مخالف مذہبی مسلک کے شخص کو قتل کیا تھا اب محرم الحرام میں پھر خون ریزی کر سکتا تھا
ملزم عثمان افراز کی گرفتاری کے آپریشن میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی بھی ہونے کی اطلاع ہے سولہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن انچارج ایس پی خاور علی شوکت کی سربراہی میں جاری جمعرات کے روز سیاحتی مقام کے علاقےسے سزائے موت کا فرار قیدی عثمان افراز سکنہ گھمیر ہجیرہ پولیس مقابلہ کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
جبکہ قتل کے مقدمہ میں ملوث فیضان عزیز ساکن پوٹھی مکوالاں بھی آبائی گاؤں سے تحویل میں لے لیاگیا فیضان عزیز کے ورثاء نے اس کی حوالگی کے لیے گزشتہ روز پولیس کو یقین دہانی کروائی تھی شام گئے تیسرا فراری نعمان آصف سکنہ انیاری بھی حراست لے لیا گیا فیضان عزیز اور نعمان آصف کے متعلق باز گشت ہے کہ ورثاء نے پولیس کی تحویل میں دلائے فرار ہونے والوں میں اہم ترین غازی شہزاد سمیت سولہ قیدیوں کا تاحال کھوج نہ لگایا جا سکا آپریشن میں جدید آلات اور ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور پولیس کی
پونچھ ڈویژن کے انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے، پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ
باقی مفرور قیدیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ادھر جمعرات کو ہی غازی شہزاد کی بوڑھی والدہ محترمہ نے ڈی آئی جی پولیس کو راولاکوٹ دفتر آکر تحریری درخواست دی ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں سے مجھے والدہ غازی شہزاد اور میری بہو اہلیہ غازی شہزاد اور دیگر اہل خانہ کو گرفتاری اور زہنی ازیت سے بچایا جا ئے
ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل نےآپریشن کے حاصل شدہ اہداف کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
انھوں نے مزید کہا کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ھے آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی
زخمی ہوئے ہیں گرفتار قیدیوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جیل تو ڑنے اور فرار ہونے والے تمام قیدیوں اور ان کے سہولت کاروں کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیمیں ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں
جلد تمام قیدیوں کو گرفتار کرلیا جائے گا حکومت آزاد کشمیر نے فرار قیدیوں کی اطلاع فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے