ہماری آواز کچلنے کیلئے گھٹیا ہتھکنڈے اپنانے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں، سوچ بھی نہیں سکتے ہم ان کے کتنے قریب،کسی بھی لمحے حملہ کرسکتے ہیں، پوسٹ
نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارت میں علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے دہلی میں فوجی سکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مشرقی پنجاب کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی سکول پر ہونیوالے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر خالصتان جسٹس لیگ انڈیا کے نام سے بنے اکاؤنٹ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جاری ویڈیو میں خالصتان زندہ باد کا واٹر مارک لگاتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ خالصتانیز کسی بھی وقت حملے کیلئے تیار ہیں۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بھارتی بزدل ایجنسی اور ان کے آقا سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری آواز کو کچلنے،اراکین کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے گھٹیا غنڈوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں، وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہم ان کے کتنے قریب ہیں اور ہم کسی بھی لمحے حملہ کرسکتے ہیں۔
Related Stories
جنوری 8, 2025