
کوئٹہ بلوچستان حکومت نے ڈیڑھ صدی پرانی لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے میں 82 فیصد علاقے میں امن و امان کی ذمہ دار ہے
کوئٹہ فیصلہ اعلی عسکری اور سول قیادت کے مابین متعدد اجلاسوں کے بعد کیا گیا ہے
کوئٹہ لیویز فورس 2010 میں منظور کئے گئے ایک قانون کے تحت کام کررہی ہے
کوئٹہ قانون کی منسوخی اور انضمام کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری اور اسمبلی سے قانون سازی کرنا ہوگی
کوئٹہ حکومت کو نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومت کے اپنے ارکان کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
کوئٹہ سرکاری طور پر لیویز کے انضمام کیلئے اب تک کوئی کاروائی شروع نہیں ہوئی
کوئٹہ اس سے قبل 2003 میں فوجی حکمران پرویز مشرف کے دور میں بھی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیا گیا تھا
کوئٹہ2010 میں نواب اسلم رئیسانی نے لیویز فورس کو دوبارہ بحال کردیا تھا