اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں انکم ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی تجاویز دی ہیں۔بجٹ تجاویز کے مطابق اب آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا یہ جاننے کے لیے ہمانکم ٹیکس کیلکولیٹر استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں بڑےتنخواہ داروں کیلئے بڑےریلیف کااعلان کیا گیا ہے ، 1لاکھ 83ہزار333سے2لاکھ 66ہزار666روپےماہانہ آمدن پرٹیکس 5فیصدکم کردیاگیا،ٹیکس کی سالانہ شرح 30سےکم کرکے 25 فیصدکر دی گئی۔4لاکھ 66 ہزار 666روپےماہانہ آمدن والوں کوانکم ٹیکس میں6فیصدریلیف ملےگا،سالانہ انکم ٹیکس کی شرح 35سےکم کرکے29فیصدکرنےکی تجویزدی گئی ہے
لاکھ 83 ہزار333روپےماہانہ کمانےوالوں کوانکم ٹیکس میں3فیصد ریلیف ملا،تنخواہ دار طبقےکواب 35 فیصد کے بجائے 32 فیصد سالانہ انکم ٹیکس دینا پڑے گا۔بڑےتنخواہ داروں پرعائد9فیصدسرچارج مکمل طور پر ختم کر دیا گیا،15کروڑ سے50کروڑروپےسالانہ آمدن پرساڑھے 7فیصدتک سپرٹیکس اب نہیں ہوگا۔پچاس کروڑروپےسےزائدآمدن پرسپرٹیکس 10فیصد سےکم کرکے9فیصد کردیا گیا،بینکوں،تیل وگیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں اورفرٹیلائزرکمپنیوں پرسرچارج برقرار رہے گا۔
