امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، مسودہ جمعے کے بعد کسی وقت جاری کریں گے، جے ڈی وینس دستخط کی تقریب کے لیے جنیوا جائیں گے، دستخط تقریب میں شاید میں شرکت نہ کر سکوں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی مالی رعایت یا پابندیوں میں نرمی اسی صورت مل سکتی ہے جب وہ اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کے خاتمے اور بین الاقوامی تصدیقی نظام کو قبول کرنے جیسے قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔
