مظفرآباد(الفجرآن لائن)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 5 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا۔ذرائع کے مطابق اسطرح آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں و کشمیر کو بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن دے دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت قراردیا گیا ہے۔گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر،تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیراور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر کو بھی بطور سیاسی جماعت رجسٹر کر لیا گیا، رجسٹریشن ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کے قانونی اختیارات کے تحت کی گئی، اعلامیہ کے مطابق5 اکتوبر 2023 کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے رجسٹریشن دی گئی، نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
