لاہور(الفجر آن لائن) لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں آن لائن بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت سے بچنے کیلئے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔
پولیس تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے ایف 2 جوہر ٹاؤ ن سے آن لائن بائیک رائیڈ بک کرائی تھی، دورانِ سفر رائیڈر کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے بچا ؤکیلئے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔
واقعے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے کے باعث خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔
واقعے کے بعد رائیڈر موقع سے فرار ہو گیا۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں نعیم نامی رائیڈر کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق رائیڈر نعیم پر الزام ہے کہ اس نے دورانِ سفر خاتون کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کے لئے دباؤ ڈالا۔ خاتون نے جی فور کے علاقے میں چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی، جس سے اس کے منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔

