گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں شوہر کی مبینہ فائرنگ سے بیوی، نوعمر بیٹے اور جڑواں بیٹیوں کی جان چلی گئی، پولیس؛ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں
بولان/کچھی (الفجر آن لائن)بلوچستان کے ضلع کچھی میں مٹھڑی کے قریب گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور تین نوعمر بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں نامزد ملزم شبیراحمد ولد محمد شریف لاشاری ہے۔ جاں بحق افراد میں مسماۃ (ن)، نوعمر بچہ ضمیر اور جڑواں بہنیں نفیسہ اور علیزہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آسکے۔ واقعے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

