سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی پولیس کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے
کوئٹہ (الفجر آن لائن): بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد کیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی پولیس کے قافلے پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

