مردان:(الفجر آن لائن) کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ صبح 8 بج کر 25 منٹ پر کاٹلنگ روڈ پر کریش ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو راہگیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
