اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 29 ستمبر تک ملک بھر میں 5 ہزار 143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 2 ہزار 410 دہشت گرد ہلاک، 806 زخمی اور 3 ہزار 518 گرفتار کیے گئے۔
قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آن لائن انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی

