کراچی(الفجر آن لائن) سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ۔ متاثرہ خاتون کراچی کی رہائشی ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے، خاتون کو دو روز قبل سندھ انفیکشئس ڈیزیز ہسپتال نیپا لایا گیا تھا، جہاں منکی پاکس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے گئے،
ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا،
جبکہ سندھ انفیکشئس ڈیزیز ہسپتال نیپا میں منکی پاکس کے 7 مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس سے اب تک 12 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، صوبے میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

