یورپی یونین کے تعاون سے نئے قانون کی حکمرانی کے پروگرام پر تبادلہ خیال، بلوچستان کے نظامِ انصاف سے متعلق اداروں کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
کوئٹہ (الفجر آن لائن): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی، جس میں یورپی یونین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے نئے قانون کی حکمرانی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں نظامِ انصاف سے متعلق اداروں کے لیے پروگرام کے تحت مجوزہ سرگرمیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

