نیویارک / اسلام آباد (الفجر آن لائن)امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد اقوام عالم کی جانب سے پاکستان کے مو¿ثر سفارتی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔ مختلف عالمی رہنماو¿ں اور اداروں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ۔ایران امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس عمل میں پاکستان کی فعال اور مو¿ثر سفارتکاری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔قطر کے وزیراعظم نے بھی معاہدے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے اور ثالثی میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ برطانوی وزیراعظم نے پاکستان اور دیگر ثالث ممالک کو مبارکباد پیش کی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی تکمیل میں پاکستان کی غیر معمولی ثالثی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ اسی طرح آسٹریلوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے بھی اس سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کئی شراکت دار ممالک نے اس عمل کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بین الاقوامی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی کوششوں کے باعث ممکن ہوا، جنہوں نے سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی امن کوششوں نے نہ صرف امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کی ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے امکانات کو بھی مضبوط کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کا عالمی سطح پر ایک امن کے ضامن اور مو¿ثر سفارتی کردار کا تاثر مزید مستحکم ہوا ہے۔
