لاہور (الفجر آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے خانیوال نیازی چوک میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو ہدایت کی کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔واقعہ کے بعد ڈی پی او خانیوال، انوسٹی گیشن افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
