فیصل آباد (الفجرآن لائن)تھانہ منصورآباد کے علاقہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شیخوپورہ روڈ مانانوالہ پر اتھرے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 20سالہ لڑکی کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 203 رب مانانوالہ کی رہائشی 20سالہ کشف دختر بشیر احمد موٹرسائیکل پر سامان لیکر آ رہی تھی کہ جب وہ گھر کے قریب پہنچی تو اتھرے ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لڑکی کے ٹانگ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی لڑکی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
