کوئٹہ ( الفجرآن لائن) تفتان شاہراہ پر مل کے مقام پر موجود مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ روز15جون کو شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ویڈیو بھیجنے والے ایک مسافر/شخص کا کہنا ہے کہ مسلح افراد قومی شاہراہ پر موجود تھے اور ناکہ لگائے ہوئے تھے کہ اس دوران ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جانب فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا مسلح افراد شاہراہ سے نزدیکی علاقے میں جاکر روپوش ہوگئے تاہم اس حوالے سے جانی مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ھوئی ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسسز زرائع 15جون کو ھونے والے جھڑپوں کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ دونوں جانب نقصانات کے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے
