عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے انتشاری کمیٹی سے آڑے ہاتھوں سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے، ماہرین
اسلام آباد(الفجرآن لائن)بیرونی ایماء پرمسلح شرپسندوں کی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ،انتشاری ایکشن کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ کالعدم انتشاری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر راولاکوٹ میں سرعام فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔
عوامی حقوق کی آڑ میں انتشاری کمیٹی کے مسلح جتھے مسلسل قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سیدھی ایس ایم جی تانے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔انتشاری کمیٹی کے انتہاء پسند سی ایم ایچ راولاکوٹ، پولیس بکتر بند اور اے ایس آئی پر بھی حملہ کر چکے ہیں جو ان کے کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتے ہیں
ماہرین کے مطابق بیرونی ایماء پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسلح جتھوں کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی آڑ میں مسلح کارروائیاں، جلاؤ گھیراؤ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اس انتشاری کمیٹی کا اصل ایجنڈہ عیاں کرتی ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے انتشاری کمیٹی سے آڑے ہاتھوں سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے
