اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
آپریشن کے دوران 01افغانی سمیت 17 مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔اسلام آباد تھانہ گولڑہ، تھانہ کرپا، تھانہ آبپارہ، تھانہ شالیمار، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔
سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 372 افراد اور 155 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 29 ہوٹلوں، 62 دکانوں کو چیک کیا گیا، 213 موٹر سائیکلوں اور 106گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔01افغانی سمیت 17 مشکوک افراد اور 18موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں
