لاہور(الفجرآن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و قائد میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال پر اجلاس آج بدھ کی صبح 11 بجے لاہور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، طارق فاروق اور مشتاق منہاس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
و فاقی وزرا اور مسلم لیگ(ن(کی مرکزی قیادت کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے اجرا کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات اور سیاسی لائح عمل پر مشاورت کی جائے گی۔
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر قیادت کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر میں جاری دھرنوں اور کشیدہ صورتحال پر اجلاس میں غور کیا جائے گاآزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی تیاریوں اور حکمت عملی کو حتمی شکل دیے جانے کا امکاناجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے
