ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال ہیں۔
چھانگا مانگا (الفجرآن لائن)چھانگا مانگا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا جہاں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچاتے ہوئے دیگر تین بچے بھی ڈوب گے
علاقہ مکینوں کے مطابق بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوے تھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچاتے ہوئے باقی3 بچے بھی اس8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔
