عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.20 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.86 ڈالر کمی کے بعد 77 ڈالر فی بیرل ہوگئی، یو اے ای مربن 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
