پاکستان کی قومی قیادت نے امن کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا،پریس کانفرس ایران اور امریکہ کے حوالے سے ثالتی کا کردار
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران آمن و آشتی برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
بدھ کو وزارت مذہبی امور میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے علما و مشائخ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معرکہ حق میں کامیابی اور عالمی سفارتکاری میں عظیم کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ایران اور امریکہ ثالتی کا کردار ادا کرنے پر تاریخ رقم ہوئی ہے۔ پاکستان کی قومی قیادت نے امن کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا اسلام ہمیں اتفاق اتحاد اور یہ جہتی کا درس دیتا ہے علما کرام کے اجلاس سے امن کا ملک گیر پیغام جاری ہوا ہے دشمن کو کسی قسم کی سازش کا موقع ہی نہیں ملنا چاہیے۔
