مانانوالہ(الفجرآن لائن)مانانوالہ میں دوران کبڈی میچ حساس ادارے کے ملازم کبڈی پلیئر کو اسلحہ کے زور پر ملزمان کا گراونڈ سے باہر لے جا کر وحشیانہ تشددمار مار کر لہولہان کردیا۔ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔
ملزمان نے لہولہان کردیا ناک اور چہرے پر اسلحہ کے بٹ مار مار شدید زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ پولیس اسٹیشن کی حدود نواحی گاؤں لاگر میں مقامی عرس کے موقع پر کبڈی طمانچہ دار کبڈی کھیلنے کے لیئے آئے حساس ادارے کے ملازم علی نواز ولد محمد عاشق کو دوران میچ آتشیں اسلحہ سے مسلح وحید وغیرہ درجن سے زائد ملزمان نے گراونڈ سے اسلحہ کے زور پر باہر لے جاکر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مار مار کر لہولہان کردیا ناک اور چہرے پر اسلحہ کے بٹ مار مار شدید زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے حساس ادارے کے ملازم کبڈی پلیر متاثرہ نوجوان نے ملزمان کے خلاف کاروائی کے لئیے تھانہ مانانوالہ درخواست دے دی ہے
