پاکستان فوج کی سیکورٹی میں نکالے جائیں گے
– حکام بلوچستان(الفجرآن لائن)میں پھنسے سینکڑوں ایل پی جی بوزر گاڑیوں کو نکالنے کا فیصلہ، فوج سیکورٹی فراہم کرے گی – حکام بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں سینکڑوں ایل پی جی بوزر گاڑیاں شاہراہوں پر عدم تحفظ کے باعث پھنسی ہوئی ہیں جس کے باعث پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔
ایل پی جی کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریوں میں پیداوار متاثر ہونے سمیت علاقوں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ضلعی حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر پھنسے سینکڑوں گاڑیوں کو پاکستان فوج کی قافلوں کی سیکیورٹی میں کوئٹہ و بعدازاں دیگر علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔
ابتدائی طور پر چار سو بوزر گاڑیوں کو کل سے تفتان سے نکالنے کا آغاز کیا جائے۔ اس حوالے سے سیکورٹی کلئرینس جاری کرکے گاڑیوں کو دستاویزات کیساتھ تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔مسلسل حملے باعث معدنیات لیجانے والی گاڑیوں سمیت گڈز ٹراسنپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی احتجاجاً لوڈنگ بند کردی ہے اور احتجاج کو سیکورٹی فراہمی سے مشروط کردیا ہے۔
