گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ،عبدالعلیم خان نے بلاول کی پیشکش قبول کر لی،
اسلام آباد(الفجرآن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کو منالیا، گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی، استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابط ہوا جس مین انہوں نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لئے عبدالعلیم خان سے حمایت کے بارے گفتگو ہوئی۔عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی، استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیگی۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لئے پی پی پی کا ساتھ دینگے، وزیر اعلیٰ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی اورتمام معاملات طے کر لئے گئے ہیں۔
قبل ازیں یہ خبریں آئی تھیں کہ پیپلزپارٹی کو بلا مقابلہ وزیراعلی گلگت بلتستان لانے میں بڑی مشکل درپیش ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں اتحادی آئی پی پی وعدے سے پھر گئی تھی اوروزیراعلیٰ اور سپیکر کے عہدوں کیلئے امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔تاہم بعد میں بلاول بھٹو نے عبدالعلیم خان سے رابطہ کرکے معاملات طے کرلئے،گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب منگل کو ہوگا۔
