کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ کے علاقے سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے شیخ واصل کے قریب سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں مزید کارروائی مستونگ پولیس کررہی ہے۔
