مرکزی ملزم ارسلان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی
سرگودھا (الفجرآن لائن)سرگودھا میں کریانہ کی دکان پر خریداری کے لیے جانے والی 7 سالہ منتہا زہرہ کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کرنے والا ملزم مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ روز مرکزی ملزم ارسلان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور 18 سالہ مرکزی ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا تھا۔مرکزی ملزم ارسلان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے مرکزی ملزم کو چھڑانے کے لیے تھانہ جھال چکیاں کی حدود تین پولی کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔سی سی ڈی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
