ایف بی آر کی درخواست پر خصوصی انتظامات، سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی آسان بنانے کا فیصلہ: بینک ہفتہ سے منگل تک رات گئے تک کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد(الفجرآن لائن) ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار میں غیر معمولی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ مالی سال کے اختتامی ایام میں ٹیکس وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق وہ تمام بینک شاخیں جو ہفتہ کے روز معمول کے مطابق کھلی رہتی ہیں، بشمول نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی کسٹمز وصولی سے متعلق شاخیں، ہفتہ 27 جون 2026ء کو صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک اوور دی کاؤنٹر ٹیکس ادائیگی کی سہولت فراہم کریں گی۔مزید برآں کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں پیر 29 جون 2026ء رات 8بجے تک،منگل 30 جون 2026ء رات 10 بجے تک اور منگل 30 جون 2026ء رات 11:59بجے تک صرف این بی پی کی کسٹمز وصولی سے متعلق شاخیں کھلی رہیں گی۔
