لاہور(الفجرآن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے لاہور کے علاقے ساندہ سے ایک مبینہ جعلی عامل علی احمد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر روحانی علاج اور استخارے کے نام پر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا اور ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے بلیک میل کرتا تھا۔
موبائل فونز کی فرانزک جانچ کے دوران 763 قابل اعتراض ویڈیوز، 1338 تصاویر اور تقریباً 40 خواتین کا حساس ڈیٹا برآمد ہوا۔ اب تک 19 متاثرہ خواتین کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون، انٹرنیٹ راؤٹرز اور استخارے کی کتاب بھی برآمد ہوئی۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور شہری سوشل میڈیا پر اجنبی افراد اور جعلی روحانی دعووں سے محتاط رہیں
