، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گےذیلی کمیٹی نے قابلِ اعتراض شقوں میں ترامیم تجویز کر دیں، نیا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول قرار
اسلام آباد (الفجر آن لائن) وزیراعظم کی جانب سے قائم خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس بیرسٹر ظفراللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں متنازع بل کی قابل اعتراض شقوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بنیا ایڈووکیٹ، داؤد ایڈووکیٹ، سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری قانون اور آئی ٹی حکام نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی نے بل کی متنازع شقوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، جسے ٹیلی کام سیکٹر سمیت تمام شراکت داروں کے لیے قابلِ قبول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ نئے مسودے کی تیاری میں عوامی مفادات کے تحفظ کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، جبکہ بل کی تمام قابلِ اعتراض شقوں میں ترامیم کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات اور مجوزہ ترامیم سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جبکہ قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بل کے مسودے میں ان سفارشات کی روشنی میں ضروری ترامیم شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
